0
Thursday 19 Jun 2014 15:25

بھارتی حکومت عراق میں پھنسے ہندوستانیوں کو بخیر و عافیت واپس لائے، مولانا اسرار الحق قاسمی

بھارتی حکومت عراق میں پھنسے ہندوستانیوں کو بخیر و عافیت واپس لائے، مولانا اسرار الحق قاسمی
اسلام ٹائمز۔ بھارت کے معروف عالم دین اور ممبر پارلیمنٹ مولانا اسرار الحق قاسمی نے عراق کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ہندوستانی حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہاں موجود دس ہزار ہندوستانیوں کی بخیر عافیت واپسی کو یقینی بنایا جائے، مولانا قاسمی نے کہا کہ جن چالیس ہندوستانی ملازمین کو اغوا کرلیا گیا ہے، ان کے تعلق سے حکومت سنجیدہ رویہ اختیار کرتے ہوئے فوری طور پر ان کا پتا لگانے اور ان کی واپسی کا انتظام کرے، انہوں نے کہا کہ عراق کی موجودہ صورتحال وہاں کی مالکی حکومت کی بدعنوانی اور بدانتظامی کا نتیجہ ہے، جس کو غلط طور پر مذہبی رنگ دینے کی کوشش کی جارہی ہے، مولانا قاسمی نے کہا کہ عراقی حکومت کے خلاف کوئی ایک جماعت یا تنظیم نہیں، بلکہ وہاں کے تمام سنی و شیعہ عوام ہیں، جو مالکی حکومت کی بدعنوانیوں اور ناانصافیوں سے تنگ آچکے ہیں، انہوں نے کہا کہ عراقی وزیراعظم اور عالمی میڈیا اس معاملے کو غلط رنگ میں پیش کرکے عالمی برادری کا رخ اصل صورتحال سے پھیرنا چاہ رہے ہیں، تاہم مولانا قاسمی نے آئی ایس آئی ایل کی پرتشدد کارروائیوں کی بھی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ اسلامی حکومت و ریاست کے قیام کا منصوبہ رکھنے والوں کے لیے یہ زیب نہیں دیتا کہ وہ انسانیت کو بالائے طاق رکھ دیں اور حیوانیت و درندگی کا مظاہرہ کریں۔ مولانا قاسمی نے کہا کہ موجودہ وقت میں ایسی ہی تنظیموں کی غیر دانش مندانہ سرگرمیوں کی وجہ سے اسلام کی شبیہ بگڑ رہی ہے اور عالمی سطح پر اسلام کو ایک انتہا پسند مذہب کے طور پر پیش کیا جارہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 393318
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش