0
Tuesday 24 Jun 2014 22:42

حکومت امن و امان کیلئے رکھے گئے اربوں روپے اغواء کاروں میں تقسیم کر دے، زمرک خان اچکزئی

حکومت امن و امان کیلئے رکھے گئے اربوں روپے اغواء کاروں میں تقسیم کر دے، زمرک خان اچکزئی
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان اسمبلی میں عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہا ہے کہ مالی سال 2014-15ء کے بجٹ میں حکومت نے غلطیاں ختم اور ہمارے تحفظات کا ازالہ نہیں کیا تو ہم عدالت سے رجوع کرینگے۔ حکومت اغواء برائے تاوان جیسے واقعات پر کنٹرول نہیں کرسکتی ہے تو امن و امان کے نام پر رکھے ہوئے اربوں روپے اغواء کاروں میں تقسیم کردے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے پچھلے بجٹ میں ہمارے فنڈز بلاک لوکیشن میں شامل کرکے ہمیں محروم رکھا۔ جس پر ہم نے عدالت سے رجوع کیا۔ اس دفعہ ایک بار پھر 50 ارب روپے میں سے صرف ساڑھے تین کروڑ روپے مجھے اور باقی رقم میرے مخالف جو ہار گئے تھے، انکے ذریعے خرچ کی جا رہی ہے۔ معلوم نہیں کہ یہ رقم کہاں اور کس مد میں خرچ ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ اگر حکومت نے اپنا رویہ برقرار رکھا اور بجٹ سے غلطیاں ختم اور ہمارے تحفظات کا ازالہ نہیں کیا۔ تو ہم ایک مرتبہ پھر عدالت سے رجوع کرنے پر مجبور ہونگے۔ کیونکہ اس وقت عدالت ہی ایک غیر جانبدار ادارہ ہے۔ زمرک خان اچکزئی نے کہا کہ ماضی میں دو قوم پرست جماعتوں نے بلوچ اور پشتون کو لڑانے کی کوشش کی۔ اب ایک بار پھر وہی فارمولا دہرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ جسکی ہم کسی صورت اجازت نہیں دیں گے اور امن و امان کی بحالی کیلئے ہم بھرپور کوشش کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما نواب ارباب عبدالظاہر کاسی کے بعد پشین سے محمد عیسٰی کو بھی اغواء کاروں نے دن دیہاڑے اغواء کیا ہے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں انہیں فوری طور پر بازیاب کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 394526
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش