0
Friday 8 Oct 2010 19:26

جسٹس (ر) دیدار حسین شاہ کو چیئرمین نیب مقرر کر دیا گیا

جسٹس (ر) دیدار حسین شاہ کو چیئرمین نیب مقرر کر دیا گیا
اسلام آباد:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ دیدار حسین شاہ کو چیئرمین نیب مقرر کر دیا گیا ہے۔جسٹس ریٹائرڈ دیدار حسین شاہ کو چیئرمین نیب مقرر کرنے کا فیصلہ وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس میں ہوا۔اعلیٰ سطح کے ذرائع نے جیو نیوز کے نمائندے ارشد وحید چودھری کو بتایا ہے کہ وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت چیئرمین نیب کی تقرری کی حتمی مشاورت میں وفاقی وزیر قانون و انصاف بابر اعوان اور وفاقی کابینہ کے چند دیگر ارکان بھی شریک تھے۔اس موقع پر اتفاق کیا گیا کہ عدالت عظمیٰ کی طرف سے دی گئی مہلت کے دوران ہی جسٹس ریٹائرڈ دیدار حسین شاہ کا چیئرمین نیب کے عہدے پر تقررکر دیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق صدر آصف زرداری نے جسٹس ریٹائرڈ دیدار شاہ کی بطور چیئرمین نیب کی سمری پر دستخط کر دیئے گئے ہیں جبکہ تقرری کا نوٹیفیکیشن آج رات یا کل جاری کے جانے کا امکان ہے۔قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار دیدار حسین شاہ کا نام بطور چیئرمین نیب مسترد کر چکے ہیں۔ان کا موقف تھا کہ وہ دو بار پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر صوبائی اسمبلی کے رکن رہ چکے ہیں اس لیے پیپلز پارٹی سے گہری وابستگی کی وجہ سے اس عہدے پر تعینات ہونے کے اہل نہیں۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں یہ بھی طے کیا گیا ہے کہ جسٹس ریٹائرڈ دیدار حسین شاہ کے تقرر کے سلسلے میں جو آئینی پیچیدگیاں سامنے آ سکتی ہیں،ان سے نمٹنے کی حکمت عملی بھی تیارکی گئی ہے۔اٹھارویں ترمیم کی منظوری کے بعد صدر پر چیئرمین نیب کی تقرری کے لیے وزیر اعظم اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سے مشاورت کرنا ضروری ہے۔
خبر کا کوڈ : 39594
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش