0
Thursday 3 Jul 2014 10:39

نریندر مودی کا دورہ کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی، سید صلاح الدین

نریندر مودی کا دورہ کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی، سید صلاح الدین
اسلام ٹائمز۔ حزب المجاہدین کے سربراہ اور متحدہ جہاد کونسل کے چیئرمین سید صلاح الدین نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ کشمیر پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’آر ایس ایس‘‘ اور ’’شیو سینا‘‘ جیسی شدت پسند تنظیموں کے پرچارک، مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے خون سے ہولی کھیلنے والے بھارتی وزیراعظم کا دورہ کشمیر، کشمیریوں کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے، سید صلاح الدین نے ان خیالات کا اظہار جہاد کونسل کے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، متحدہ جہاد کونسل کے اجلاس میں 4 جولائی کو حریت پسند رہنماوں کی طرف سے دی گئی کال کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا گیا اور کشمیری حریت پسند قیادت سے اپیل کی گئی کہ وہ آپسی معمولی اختلافات کو بھلاکر، بھارتی ریشہ دوانیوں کا مقابلہ کرنے کیلئے مکمل ہم آہنگی کا مظاہرہ کریں، سید صلاح الدین نے کہا کہ نریندر مودی اُس ملک کی قیادت کررہے ہیں جس کے حکمرانوں نے کشمیریوں کی جائز جدوجہد آزادی کو کو ختم کرنے کیلئے انتہائی غیر انسانی اور جابرانہ طرز طریقے استعمال کرکے ہٹلر، مسولینی اور چنگیز خان کی یاد تازہ کردی اور بھارت نے جمہوری نقاب پہن کے ہر آمرانہ حربہ اختیار کیا، انہوں نے کہا کہ کشمیری پنڈت بھائیوں کو جگموہن سازشی فامولے کے ذریعے پہلے اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور کیا گیا اور اب اس طرح واپس لانے اور یہاں پر بسانے کی کوشش کی جارہی ہے جس سے نہ صرف پنڈت برادری بلکہ وادی کی مسلم آبادی ہمیشہ ہمیشہ کیلئے احساس عدم تحفظ کا شکار رہے گی۔

سید صلاح الدین نے کہا کہ کشمیری پنڈت ضرور اپنے گھروں کو واپس آئیں، ہم انہیں خوش آمدید کہیں گے لیکن نریندر مودی منصوبے سے نفرتیں بڑھیں گی اور اسکے نتائج انتہائی خوفناک ہونگی، انہوں نے کہا کہ اسی طرح 1947ء کے رفیوجیوں کو ریاست کے شہریوں کا درجہ دینے کا منصوبہ بھی نریندر مودی حکومت کے ایجنڈے میں شامل ہے تاکہ ریاست کا مسلم اکثریتی تشخص ختم ہوسکے، سید صلاح الدین نے کہا کہ ایسی کوششوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائیگا اور تحریک آزادی کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی نریندر مودی کی دیرینہ خواہش کو ناکام بنادیا جائیگا، انہوں نے واضح کیا کہ 1947ء کے رفیوجیوں کو ریاست کے شہریوں کا درجہ دینے اور وادی میں مفرور پنڈتوں کی اسرائیلی طرز پر نئی بستیاں تعمیر کرنے کی کسی بھی صورت میں اجازت نہیں دی جائیگی، اجلاس میں تحریک آزادی کی کامیابی کیلئے ہر سطح پر جدوجہد کو مزید تیز تر کرنے کے عزم کو دہرایا گیا اور کشمیری قوم کو یقین دلایا گیا کہ کہ مجاہدین کشمیر خون کے آخری قطرے تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
خبر کا کوڈ : 397012
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش