0
Friday 4 Jul 2014 23:52

داعش نے بھی بوکو حرام کیطرح بچوں کو اغواء کر لیاٍ

داعش نے بھی بوکو حرام کیطرح بچوں کو اغواء کر لیاٍ
اسلام ٹائمز۔ عراق اور شام میں خلافت کا اعلان کرنیوالی دہشت گرد تنظیم داعش نے بچوں کو اغوا کرنا شروع کردیا ہے۔ اس سے قبل نائیجیریا میں دہشت گرد گروہ بوکوحرام نے تقریباً 220 لڑکیوں کو اغواء کرلیا تھا، جن کا آج تک کوئی پتا نہیں چلا اور اب ایک ایسے ہی واقعہ میں دہشت گرد گروپ الدولة الاسلامی فی العراق والشام (داعش) نے ملک شام کے 130 بچوں کو اغواء کر لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سکول کے سینکڑوں بچے نیا سالانہ امتحان دے کر الیپو شہر سے گھروں کو واپس جا رہے تھے کہ داعش کے جنگجوﺅں نے انہیں مانبج قصبہ میں روک لیا۔ یہ علاقہ داعش کے زیر کنٹرول ہے اور سکول کے بچوں کا تعلق کرد علاقے سے ہے۔ بعد ازاں جنگجوﺅں نے چھوٹے بچوں اور لڑکیوں کی ایک بڑی تعداد کو جانے دیا جبکہ نویں جماعت کے 153 طالب علموں کو جانے کی اجازت نہیں دی۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ داعش اپنی دہشت گردی کی کاروائیوں میں ان بچوں کو استعمال کرے گی اور ان کی تربیت کرنے کے بعد انہیں میدان جنگ میں اتارے گی۔ انسانی حقوق کے ادارے سیرین آبزرویٹری فار ہیومن سائنس کے مطابق داعش نے 28 جون کو اپنے کچھ جنگجوﺅں کے بدلے 15 طالب علموں کو رہا کردیا۔ یہ جنگجو کرد سپریم کمیٹی کی مسلح شاخ کے قبضہ میں تھے۔ ادارے نے افسوس کا اظہار کیا ہے کہ ان بچوں کے اغواء کو عالمی میڈیا اور ممالک نے کوئی توجہ نہیں دی ہے۔ واضح رہے کہ نائیجیریا میں لڑکیوں کے اغواءکے معاملے کو عالمی سطح پر توجہ ملی لیکن شام میں اغواء ہونے والے مسلمان بچوں کے اغواء پر عالمی سطح خصوصاً عالمی میڈیا میں خاموشی چھائی ہوئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 397369
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش