0
Friday 13 Jun 2014 22:31

داعشی وحشی گروہ نے ظلم کی تمام حدیں پار کیں، غلام رضا نقوی

داعشی وحشی گروہ نے ظلم کی تمام حدیں پار کیں، غلام رضا نقوی
اسلام ٹائمز۔ سابق چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی آزاد جموں و کشمیر کونسل سید غلام رضا نقوی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں وحشیوں داعشیوں کا کوئی مذہب نہیں، بے گناہ انسانوں اور عام شہریوں کو قتل کرنا ان کے نذدیک کوئی معنی نہیں رکھتا۔ بین الاقوامی قوانین کے تحت جنگ کے دوران بھی عام شہریوں کو قتل نہیں کیا جاتا، مقدس مقامات اور ہسپتالوں پر حملے نہیں کئے جاتے، لیکن داعشی وحشی گروہ نے ظلم کی تمام حدیں پار کیں۔ یہ لوگ اسلام کے نام پر دھبہ ہیں۔ شام و عراق کے لوگ امن چاہیے ہیں۔ شام میں عوام نے اپنا حق رائے دہی کھل کر استعمال کیا اور بشار الاسد کو صدر منتخب کیا۔ شام میں دہشت گردوں کو شکست فاش دینے اور حالیہ انتخابات میں کامیابی پر بشارالاسد کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ اور امید کرتے ہیں کہ شام کی طرح عراق میں بھی دہشت گرد ٹولہ رسوا و خوار ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 391824
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش