0
Friday 11 Jul 2014 23:39

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے آئی ڈی پیز کے لئے امداد کے 14 ٹرک بھجوا دیئے

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے آئی ڈی پیز کے لئے امداد کے 14 ٹرک بھجوا دیئے
اسلام ٹائمز۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے متاثرین وزیرستان (IDPS) کیلئے 12 ہزار خوراک کے پیکٹ 14 ٹرکوں کے ذریعے روانہ کر دئیے۔ 14 ٹرکوں کے اس قافلے کو ڈاکٹر طاہرالقادری اور انکے بیٹے ڈاکٹر حسن محی الدین نے دعاؤں کے ساتھ روانہ کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک حسب روایات مشکل کی اس گھڑی میں پاک فوج اور متاثرین کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ افواج پاکستان کی قربانیاں قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں اور فوج پوری قوم کا فخر ہے۔ آپریشن کے دوران مذاکرات کی بات کرنے والے فتنہ و فساد پھیلانا چاہتے ہیں۔ قوم پہچان لے آپریشن کے دوران مذاکرات کی بات کرنے والے ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں۔ ملک سے انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے فوج کا کردار سنہرے حروف میں لکھا جائے گا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ پہلے مرحلے میں 12 ہزار پیکٹ روانہ کر رہے ہیں اور باقی بہت جلد دوسرے مرحلے میں روانہ کر دئیے جائیں گے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے اپنی موجودگی میں راشن کے بیگز میڈیا کو کھول کر دکھائے جن میں آٹا، چینی، گھی، چاول، دالیں اور اشیاء خودونوش شامل تھیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ ملک کو دہشت گردی کی لعنت سے نجات دلانے کیلئے IDP,s کی قربانیاں بھی یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے اپنا گھر بار چھوڑا ہے انہیں ہرگز بے سہارا نہیں چھوڑا جائے گا۔ بہت جلد وقت آنے والا ہے جب ملک امن کا گہوارہ بن جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 398886
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش