0
Tuesday 15 Jul 2014 19:53

ہنگو، دہشتگردوں کی فائرنگ سے ملک ایوب خان شہید

ہنگو، دہشتگردوں کی فائرنگ سے ملک ایوب خان شہید
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے اہل تشیع شہری ملک ایوب خان شہید ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق ہنگو کے علاقہ گل باغ کلے میں گورنمنٹ ہائی اسکول نمبر 1 کے قریب دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے 40 سالہ ملک ایوب خان کو شہید کردیا. جس کے بعد شہید کا جسد خاکی امام بارگاہ پاس کلے پہنچا دیا گیا۔ واقعہ پر ہنگو کی ملت تشیع میں شدید غم و غصہ کی لہر پائی جاتی ہے۔
 واضح رہے کہ ہنگو میں شیعہ شہریوں کو عرصہ دراز سے ٹارگٹ کلنگ کا بنایا جارہا ہے۔ جبکہ خیبر پختونخوا کے ضلع ایبٹ آباد میں 2 روز قبل دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے علامہ سید وسیم شیرازی کو انکے والد کے ہمراہ شہید کردیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 399624
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش