0
Thursday 17 Jul 2014 02:14

باراک اوبامہ نے غزہ پر اسرائیلی حملوں کو جائز قرار دیدیا

باراک اوبامہ نے غزہ پر اسرائیلی حملوں کو جائز قرار دیدیا
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر باراک اوبامہ نے غزہ پر اسرائیلی حملوں کو بالواسطہ طور پر جائز اور دفاعی ضرورت کا حق قرار دیدیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ اسرائیل پر راکٹ حملے ناقابل معافی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وائٹ ہاؤس میں اسلامی ممالک کے سفراء کے اعزاز میں دیئے گئے افطار ڈنر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صدر اوبامہ جنہوں نے چند روز قبل مشرق وسطی میں جنگ بندی کرانے کی پیش کش بھی کی تھی۔ بڑے واضح اور دوٹوک انداز میں غزہ سے اسرائیل پر پھینکے جانے والے راکٹ حملوں کو ناقابل قبول قرار دیا اور کہا کوئی ملک بھی راکٹ حملے برداشت ہیں کر سکتا ہے کہ اس کے شہریوں کو راکٹوں سے نشانہ بنایا جائے۔ اوبامہ نے نے کہا کہ ہم سب جانتے ہیں دنیا کے بہت سے حصوں میں تشدد اور دہشت گردی ہے، تشدد اور دہشت گردی کرنے والے دنیا کی تعمیر کے بجائے اس کی تخریب چاہتے ہیں۔ اس لیے میں بڑے صاف انداز سے کہتا ہوں کہ کوئی ملک یہ قبول نہیں کر سکتا کہ اس کے شہریوں پر راکٹ چلائے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا اس وجہ سے ہم اسرائیل کے حق دفاع کے حوالے سے بھی بہت واضح ہیں، میں سمجھتا ہوں اسرائیل پر راکٹ حملے ناقابل معافی ہیں۔ واضح رہے آٹھ جولائی سے اسرائیل کی طرف سے غزہ پر شروع کی گئی بمباری سے اب تک دو سو سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ جن کی بڑی تعداد عام شہریوں پر مشتمل ہے، جبکہ ان میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ اسی بمباری سے زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 1500 سے زائد ہو چکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 399884
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش