0
Tuesday 22 Jul 2014 23:00

ارسلان افتخار کا عمران خان کے حوالے سے اسلامی نظریاتی کونسل کو خط

ارسلان افتخار کا عمران خان کے حوالے سے اسلامی نظریاتی کونسل کو خط
اسلام ٹائمز۔ ارسلان افتخار نے عمران خان کی مبینہ بیٹی سے متعلق شرعی رائے  لینے کیلئے اسلامی نظریاتی کونسل کو خط لکھ دیا ہے۔ مولانا طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ خط موصول ہونے کے بعد اس کا جائزہ لیں گے۔ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے صاحبزادے ارسلان افتخار کی جانب سے اسلامی نظریاتی کونسل کو لکھے گئے خطے میں کہا گیا ہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل عمران خان کی مبینہ ناجائز بیٹی سے متعلق شرعی رائے دے۔ خط میں تقاضا کیا گیا ہے کہ عمران خان مبینہ ناجائز بیٹی کی حقیقت کو تسلیم کرچکے ہیں اور اس سے متعلق غیر ملکی عدالتوں کے فیصلے بھی موجود ہیں، لہٰذا اسلامی نظریاتی کونسل عمران خان کے صادق و امین ہونے سے متعلق بھی رہنمائی کرے۔ ممبر اسلامی نظریاتی کونسل مولانا طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ ارسلان افتخار کا خط موصول ہونے کے بعد کونسل کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا اور اسلامی اقدار کی روشنی میں الزامات کا جائزہ لیا جائیگا۔ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ ارسلان افتخار کو عمران خان پر لگائے گئے الزامات کے ثبوت بھی پیش کرنا ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ شواہد کی روشنی میں کونسل اپنی سفارشات مرتب کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 400955
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش