0
Saturday 26 Jul 2014 22:49

مہدی شاہ گلگت بلتستان اور چترال کے تعلقات خراب کرنا چاہتا ہے، شہزادہ افتخارالدین

مہدی شاہ گلگت بلتستان اور چترال کے تعلقات خراب کرنا چاہتا ہے، شہزادہ افتخارالدین
اسلام ٹائمز۔ چترال سے ممبر قومی اسمبلی شہزادہ افتخارالدّین نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے وزیراعلٰی مہدی شاہ نے سیاسی مفادات کے خاطر شندور میلے کا بائیکاٹ کر کے دونوں علاقوں کے عوام کو ایک دوسرے سے دور رکھنے اور سیاسی مفادات حاصل کرنے کی ناکام کوشش کی ہے۔ شندور کا مسئلہ بائیکاٹ سے نہیں بلکہ آپس میں مل بیٹھ کر بات چیت کرنے سے حل ہوگا۔ میں یہ دیکھ کر حیران ہوں کہ گلگت بلتستان کے عوام نے کس طرح کے شخص کو اپنا وزیراعلٰی منتخب کیا ہے۔ میں گلگت بلتستان اور چترال کو ایک دوسرے سے کسی صورت الگ نہیں سمجھتا اور قومی اسمبلی کے فورم میں بھی گلگت بلتستان کے آیینی حقوق، دیامر ڈیم، بونجی ڈیم، ست پارہ ڈیم، گلگت اسکردو روڈ اور دیگر اہم ایشوز پر آواز اٹھانا چاہتا ہوں مگر میں مہدی شاہ کی اس چھوٹی ذہنیت کو داد دیتا ہوں جو ایک چھوٹے مسلے جس کا حل تیسرے فریق نے نکالنا ہے اسے سامنے لا کر گلگت بلتستان اور چترال کے صدیوں پرانے تعلقات خراب کرانا چاہتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 401677
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش