0
Tuesday 29 Jul 2014 18:28

امریکا اور اسرائیل نے رواں برس 8 مسلم ممالک پر بمباری کی

امریکا اور اسرائیل نے رواں برس 8 مسلم ممالک پر بمباری کی
اسلام ٹائمز۔ امریکی نیوز سائٹ ”اینٹی وار“  کے مطابق رواں برس امریکا اور اسرائیل کی طرف سے 8 مسلم ممالک پر بمباری کی گئی۔ اسرائیل کی طرف سے جن چار مسلمان ممالک پر بمباری کی گئی ان میں سوڈان، فلسطین، شام اور لبنان شامل ہیں جبکہ امریکا کی طرف سے پاکستان، یمن، افغانستان اور صومالیہ پر بم برسائے گئے۔ 2014 سے قبل امریکا نے عراق اور لیبیا پر بھی بمباری کی، اسطرح حالیہ برسوں میں امریکا اور اسرائیل کی طرف سے دس مسلمان ممالک پر بمباری کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق آج دنیا بھر میں ایک ارب 60 کروڑ مسلمان ہیں، 49 ممالک زیادہ تر مسلمان آبادی پر مشتمل ہیں، صرف اس سال ان ممالک میں سے چار پر اسرائیل کی طرف سے اور چار پر امریکا کی طرف سے بمباری کی گئی۔ 2014ء میں امریکہ کی طرف سے جن چار مسلمان ممالک پر بمباری کی گئی ان میں پاکستان 19 کروڑ 61 لاکھ آبادی کا ملک جہاں 96 فیصد مسلمان ہیں۔

امریکا کی طرف سے حالیہ ڈرون حملہ 19 جولائی کو کیا گیا، جس میں 11 افراد جاں بحق ہوئے، امریکا نے پاکستان پر 300 سے زائد حملے کیے، جن میں ہزاروں افراد ہلاک ہوئے، ان میں 168 بچے بھی شامل ہیں۔ یمن جس کی آبادی 2 کروڑ 60 لاکھ ہے، جس میں 99 فیصد مسلمان ہیں۔ 19 اپریل کو امریکا نے یمن پر فضائی حملہ کیا، جس میں 21 افراد جاں بحق ہوئے۔ اس ملک پر 2009 سے امریکا نے ڈرون حملے شروع کر رکھے ہیں۔ افغانستان 3 کروڑ 18 لاکھ آبادی کا ملک ہے، جہاں 80 فیصد مسلمان ہیں، امریکا نے حالیہ بمباری 19 جولائی کو کی، جس میں چار افرا جاں بحق ہوئے۔ افغانستان پر 2001 سے امریکا 17 ہزار 5 سو بم گرائے اور 38 ہزار ایک سو فضائی حملے کیے۔ صومالیہ ایک کروڑ چار لاکھ آبادی کا ملک ہے، جہاں 99  فیصد مسلمان بستے ہیں، امریکا نے رواں برس اس پر جنوری میں اس پر حملہ کیا۔ اسرائیل کی طرف سے جن چار پر بم برسائے گئے ان میں سوڈان بھی شامل ہے۔ جو تین کروڑ 54 لاکھ نفوس پر مشتمل ملک ہے، جن میں مسلمان آبادی کا تناسب 96.7 فیصد ہے۔

21 جولائی کو اسرائیل نے سوڈان میں ایک مشتبہ ہتھیاروں کے گودام پر بم گرایا، اسرائیل نے الزام لگایا کہ یہ حماس کے لئے ہتھیار زخیرہ کیے گئے تھے، 2009 اور 2012 میں بھی اسرائیل نے سوڈان پر حملے کیے۔ فلسطین کی آبادی 18 لاکھ ہے، جن میں 98 فیصد مسلمان ہیں، وہاں اسرائیل نے آپریشن پروٹیکٹو ایج کے نام سے بمباری کر رکھی ہے اور شہید فلسطینیوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔ 2012 میں بھی اسرائیل نے غزہ پر بمبار ی کی، اور 2008-09 میں بھی حملہ کیا۔ جس میں 300 بچوں سمیت 1400 شہادتیں ہوئیں۔ شام ایک کروڑ 79 لاکھ آبادی کا ملک ہے، جہاں 87 فیصد مسلمان ہیں۔ رواں برس 23 جنوری کو اسرائیلی حملوں میں چار افراد کو شہید کیا گیا۔ لبنان 59 لاکھ آبادی کے ملک میں 54 فیصد مسلمان ہیں، 25 فروری کو اسرائیلی جنگی طیاروں نے ایک قافلے پر بمباری کی اور یہ الزام لگایا کہ وہ میزائل لے جا رہا تھا۔
خبر کا کوڈ : 402106
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش