0
Thursday 31 Jul 2014 14:30
غزہ میں سکول پر فضائی حملہ پوری دنیا کی تذلیل ہے، کرس گنیس

صیہونی حیوانیت و بربریت جاری، مظلوم نہتے فلسطینی شہداء کی تعداد 1363 سے تجاوز کرگئی

صیہونی حیوانیت و بربریت جاری، مظلوم نہتے فلسطینی شہداء کی تعداد 1363 سے تجاوز کرگئی
اسلام ٹائمز۔ غزہ میں صیہونی حکومت کی دہشت گرد کارروائیاں جاری ہیں، تین ہفتوں سے جاری بربریت میں بچوں اور خواتین سمیت ساڑھے 13 سو سے زائد افراد شہید ہو چکے ہیں۔ آج 24ویں روز بھی فلسطینی سرزمین زوردار دھماکوں سے گونج رہی ہے، صیہونی فوج کے فضائی حملے اور ٹینکوں سے گولہ باری جاری ہے۔ صیہونی حکومت کا کہنا ہے کہ فوج نے حماس کمانڈ سینٹر کو نشانہ بنایا ہے، جہاں بڑی تعداد میں راکٹ لانچر اور ہتھیار رکھے ہوئے تھے۔ صیہونی حکومت نے 16 ہزار اضافی فوج طلب کرلی ہے، جس کے بعد سرحد پر صیہونی فوجیوں کی تعداد 86 ہزار ہوگئی ہے۔ صیہونی حکام کا کہنا ہے کہ آج زمینی کارروائیوں میں تیزی لا کر حماس کی سرنگوں کو تباہ کیا جائے گا۔ 
غزہ میں فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز حملوں میں ایک سو فلسطینی شہید ہوئے۔ غزہ شہر میں بازار اور اسکول پر فضائی حملے میں 17 افراد شہید اور 160 زخمی ہوئے۔ امریکہ نے اس حملے کی مذمت کی ہے۔ اقوام متحدہ کے ترجمان کرس گنیس کا کہنا تھا کہ یہ حملہ "پوری دنیا کی تذلیل ہے۔" فلسطینی محکمہ صحت کے مطابق اب تک 1363 افراد شہید ہوچکے ہیں، جبکہ 52 صیہونی فوجی اور 3 صیہونی شہری مارے گئے ہیں۔

دیگر ذرائع کے مطابق امریکہ نے بھی آخر کار غزہ میں اقوامِ متحدہ کے ایک سکول پر کی گئی تازہ شیلنگ کی مذمت کی ہے۔ صیہونی حکومت کی غزہ پر گذشتہ تین ہفتوں سے جاری جارحیت پر امریکہ کا یہ اب تک کا سخت ترین ردِعمل ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق غزہ پر بدھ کو حملوں میں ایک پرہجوم بازار کو بھی نشانہ بنایا گیا جبکہ اقوامِ متحدہ کے ایک سکول پر بھی شیلنگ ہوئی۔ اس کے نتیجے میں فلسطینی ہلاکتوں کی تعداد تیرہ سو ساٹھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ پناہ گزینوں کے لیے قائم ایک کیمپ میں حملے کا نشانہ بننے والے سکول میں تین ہزار سے زائد لوگ پناہ لیے ہوئے تھے۔ فلسطینی طبی حکام کے مطابق سکول پر حملے کے نتیجے میں کم از کم سترہ افراد ہلاک ہوئے۔ امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ نے اس حملے کے ردِعمل میں جاری کیے گئے مذمتی بیان میں لفظوں کا محتاط استعمال کیا ہے، تاہم اس سے وائٹ ہاوس کا اسرائیل کے لیے پایا جانے والا غصہ بھی ظاہر ہوتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 402313
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش