0
Friday 15 Aug 2014 22:08

پاراچنار، 18 روز سے جاری دھرنا اختتام پذیر

پاراچنار، 18 روز سے جاری دھرنا اختتام پذیر
 اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں بعض اقوام کا اپنے مطالبات کے حق میں دیا جانے والا دھرنا آج اٹھارویں روز اپنے اختتام کو پہنچ گیا ہے۔ آج جمعہ کی شام، نماز مغربین کے بعد مولانا عارف حسین نے باقاعدہ طور پر دھرنے کے خاتمے کا اعلان کیا۔ اسی اثناء میں دھرنے کے شرکاء کو اپنے مقصد میں کامیابی پر سٹیج سے مبارکباد پیش کی گئی، جبکہ اہم قائدین کو اس موقع پر ہار بھی پہنائے گئے۔ دھرنے کے شرکاء خوشی سے نعرے لگا رہے تھے۔ 

ذرائع کے مطابق دھرنے کے منتظمین نے شرکاء کو یہ اطمینان دلاکر دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا کہ انکے تمام کے تمام مطالبات کو، بشمول شیخ نواز عرفانی کی بحالی کے، منظور کر لیا گیا ہے۔ تاہم سرکاری ذرائع کے مطابق انکا جو سب سے اہم مطالبہ تھا، یعنی جامع مسجد کے سابق خطیب شیخ نواز عرفانی کی پاراچنار آمد اور انکے اپنے عہدے پر دوبارہ بحالی، منظور شدہ مطالبات میں شامل نہیں۔ واضح رہے کہ دھرنے کے شرکاء کی جانب سے گذشتہ اٹھارہ روز سے پاراچنار بازار زبردستی بند تھا۔ جس کی وجہ سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا تھا۔ اس دوران دوکانداروں کے کئی اجلاس ہوئے، جن میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ دھرنا یا احتجاج کرنا کسی بھی جمہوری ملک میں عوام کا جمہوری حق ہوتا ہے، تاہم دھرنے کے ذریعے دوسرے عوام کو تنگ کرنا، یا انکے حقوق کو سلب کرنا کہاں کا انصاف ہے۔

عینی شاھدین کے مطابق ہفتے کے روز علامہ سید جواد ھادی کی رہائش گاہ پر لوگوں کا ایک جم غفیر جمع تھا، جو پولیٹیکل انتظامیہ کے لئے علامہ جواد ہادی کی سفارش چاھتے تھے۔ ذرائع کے مطابق اکثر اپنے کسی رشتہ دار کی رہائی کی سفارش چاہتے تھے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ سفارش طلب کرنے والے اکثر کا موقف یہی تھا کہ انکے رشتہ دار کو بغیر کسی جرم کے گرفتار کیا گیا ہے۔ جبکہ حکومتی ذرائع نے ایسی کسی گرفتاری کا انکار کیا۔
خبر کا کوڈ : 404939
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش