0
Tuesday 19 Aug 2014 16:35

وزیراعظم نواز شریف سے آرمی چیف کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

وزیراعظم نواز شریف سے آرمی چیف کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی ہے اور آپریشن ضرب عضب پر بریفنگ دی ہے۔ اسلام آباد میں وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وزیراعظم نواز شریف کو شمالی وزیر ستان میں جاری فوجی آپریشن ضرب عضب پر تفصیلی بریفنگ دی ہے۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آئی ڈی پیز کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات سے بھی وزیراعظم کو تفصیل سے آگاہ کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ نجی ٹی کے مطابق حکومت اپوزیشن کے مطالبات تسلیم کرنے پر آمادہ ہوگئی ہے۔

دیگر ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سمیت عسکری قیادت کی ملاقات، پرائم منسٹر ہاؤس میں تین گھنٹے سے اسلام آباد میں پیدا ہونے والی صورتحال پر مشاورت۔ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں چیف آف آرمی اسٹاف کے ہمراہ دیگر عسکری حکام بھی موجود تھے۔ ملاقات میں آرمی چیف نے وزیراعظم کو آپریشن ضرب عضب کے حوالے سے بریفنگ دی اور اسلام آباد میں جاری دھرنوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ معاملات کو سیاسی طور پر ہی ڈائیلاگ کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے اور آئینی دائروں میں رہتے ہوئے فریقین میں تصفیہ ہوجانا بہتر ہے۔
خبر کا کوڈ : 405610
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش