0
Saturday 23 Aug 2014 17:30
جمہوریت کو کسی صورت ڈی ریل نہیں ہونے دینگے

وزیراعظم کے استعفے سمیت کوئی غیر آئینی بات نہیں مانیں گے، مسلم لیگ نون، پی پی

وزیراعظم کے استعفے سمیت کوئی غیر آئینی بات نہیں مانیں گے، مسلم لیگ نون، پی پی
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے استعفے سمیت کوئی غیر آئینی بات نہیں مانیں گے۔ نواز شریف اور زرداری کی ملاقات میں اتفاق۔ وزیراعظم کہتے ہیں کوشش ہے تمام مسائل بات چیت کے ذریعے حل ہوں۔ رائے ونڈ لاہور میں وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کے درمیان ظہرانے کے بعد ملاقات کا دوسرا شروع ہوا، جس میں وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ نون نے ہمیشہ مفاہمتی پالیسی اپنائی اور اسی پر عمل پیرا ہے اور جنہیں مسئلہ ہے وہ متعلقہ فورم پارلیمنٹ میں آکر بات کرے۔ سابق صدر آصف علی علی زرداری نے کہا کہ جمہوریت کو کسی صورت ڈی ریل نہیں ہونے دیں گے، سیاسی مسائل سیاسی طریقے سے ہی حل کئے جائیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت اور جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے قربانیاں دی ہیں۔ دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ وزیراعظم کے استعفے سمیت کوئی غیر آئینی بات نہیں مانیں گے۔
 
ملاقات کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے مسلم لیگ نون کے رہنما اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کسی ماورائے آئین اقدام کی حمایت نہیں کی جائے گی، پیپلز پارٹی جمہوریت کے فروغ کیلئے مسلم لیگ نون اور دیگر جماعتوں کیساتھ ہے، زرداری صاحب نے آئین کے مطابق حل نکالنے کی تجاویز دی۔ ان کا مزید کہنا تھا تمام جماعتوں نے یکجا ہو کر اعادہ کیا ہے کہ ہم پارلیمنٹ، آئین پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ وفاقی وزیر خزانہ نے کہا پیپلز پارٹی نے جو مؤقف پارلیمنٹ میں لیا اسی عزم کا آج اعادہ کیا اور وزیراعظم کے استعفے کے مطالبے پر کوئی بات نہیں ہوگی۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا تحریک انصاف کے 6 مطالبات حکومت کے 2 اقدامات سے پورے ہوگئے ہیں، ہمارے دل میں اگر چور ہوتا تو ہم کمیشن کیوں بناتے۔ 
وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا دونوں جماعتوں کی اعلٰی قیادت نے آئین کے دفاع کے عزم کا اعادہ کیا، یہ حملہ آئین اور پارلیمنٹ پر حملہ ہے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا سابق صدر نے کہا کہ وزیراعظم کا استعفٰی مانگنا ریاست کو کمزور کرنے کے مترادف ہے اور زرداری صاحب نے آئین و قانون کے مطابق ڈیمانڈ کو سپورٹ کیا ہے۔ عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ تحریک انصاف کے مطالبات کا جواب دیدیا ہے، ان کی طرف سے انتظار ہے۔ پی ٹی آئی کیساتھ آج دوبارہ چار بجے ملاقات ہوگی۔ دوسری جانب سابق صدر آصف علی زرداری جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق سے ملاقات کرنے منصورہ پہنچ گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 406310
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش