0
Sunday 24 Aug 2014 22:55

جمعیت علماء اسلام کا عمران خان اور طاہرالقادری کے دھرنوں کیخلاف احتجاج

جمعیت علماء اسلام کا عمران خان اور طاہرالقادری کے دھرنوں کیخلاف احتجاج
اسلام ٹائمز۔ ملک میں دھرنوں کے بدلے دھرنوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ جے یو آئی (ف) کی جانب سے مختلف شہروں میں ریلیاں بھی نکالی گئیں۔ شرکاء نے تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے خلاف نعرہ بازی بھی کی۔ کوئٹہ میں جمعیت علماء اسلام (ف) کی جانب سے سائنس کالج سے باچا خان چوک تک ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت بلوچستان اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع و دیگر صوبائی رہنماؤں نے کی۔ ریلی کے شرکاء نے اسلام آباد میں دیئے جانیوالے دھرنوں کے خلاف نعرہ بازی کی۔ سکھر میں قومی شاہراہ پر دھرنے کی قیادت جے یو آئی (ف) سندھ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر خالد سومرو نے کی۔ اس موقع پر کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والے اپنے الفاظ واپس لیں۔ پنو عاقل میں جے یو آئی (ف) کے کارکنوں نے ریلی نکالی اور دھرنا دیا۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ عوام نے اسلام آباد شو مسترد کر دیا ہے۔ جمعیت علماء اسلام کی جانب سے جیکب آباد میں بھی ریلی نکالی گئی۔ شرکاء نے تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے خلاف نعرہ بازی بھی کی۔ ریلی شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی ڈی سی چوک پر پہنچ کر ختم ہو گئی۔
خبر کا کوڈ : 406492
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش