0
Thursday 28 Aug 2014 20:17

ایفیڈرین کوٹہ کیس، نون لیگی رہنماء حنیف عباسی کی بریت کی درخواست مسترد

ایفیڈرین کوٹہ کیس، نون لیگی رہنماء حنیف عباسی کی بریت کی درخواست مسترد
اسلام ٹائمز۔ راولپنڈی کی انسداد منشیات کی عدالت نے ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں سابق ایم این اے حنیف عباسی کی بریت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ راولپنڈی کی انسداد منشیات کی عدالت کے جج اختر بہادر نے ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں حنیف عباسی کی بریت سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔ حنیف عباسی کے وکیل محمد اسحاق نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ریکارڈ کے مطابق ایفی ڈرین کوٹہ قواعد کے مطابق حاصل کیا گیا، میرے موکل کیخلاف سیاسی اور انتقامی کارروائی پر مقدمہ درج کرایا گیا، حنیف عباسی کیخلاف کوئی ٹھوس شواہد نہیں، عدالت انہیں بری کرے۔ اے این ایف کے پراسیکیوٹر شاہد محمود عباسی نے کہا کہ ہمارے پاس ٹھوس شواہد اور چالیس سرکاری و غیر سرکاری گواہ موجود ہیں، ملزمان فرد جرم کی کارروائی سے بچنا چاہتے ہیں، اسی لئے تاخیری حربے استعمال کئے جا رہے ہیں۔ اے این ایف کے پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ کیس کی شہادتیں ریکارڈ کی جائیں اور قانون کے مطابق ملزموں پر فرد جرم عائد کی جائے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر حنیف عباسی کی بریت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے سماعت دو ستمبر تک ملتوی کردی۔
خبر کا کوڈ : 407122
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش