0
Saturday 6 Sep 2014 22:24

متاثرہ علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کیا جائے، سید مہدی شاہ

متاثرہ علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کیا جائے، سید مہدی شاہ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے چلاس تھک نیاٹ میں بارشوں اور سلائیڈنگ سے قیمتی جانوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ اور گلگت بلتستان ڈزاسٹر منجمنٹ اتھارٹی کو ہدایت کی ہے کہ حالیہ بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں فوری ریلیف کی کاروائیوں کا آغاز کیا جائے۔ وزیراعلٰی نے کہا ہے کہ بارشوں سے متاثرہ لوگوں کو فوری طور پر امدادی اشیاء کی فراہمی اور طبعی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ وزیراعلٰی گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے محکمہ تعمیرات کو بھی ہدایت کی ہے کہ بارشوں سے متاثرہ راستوں کی بحالی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کیا جائے اور بحالی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں تاکہ بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف کے کاموں میں دشواری نہ ہو۔ وزیراعلٰی گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے گلگت بلتستان ڈزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کو ہدایت کی ہے کہ چلاس، تھک نیاٹ، ہڈور، تھور اور گلتری سمیت دور آفتارہ علاقوں میں سیلاب اور بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں فوری ریلیف کے کام کا آ غاز کیا جائے۔ وزیراعلٰی نے تمام متاثرہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنر کو ہدایت کی ہے کہ وہ متاثرہ علاقوں کا دورہ کر کے متاثرہ لوگوں کے امداد کے لیے اقدامات کو یقینی بنائیں۔ وزیراعلٰی نے صوبائی وزیر تعمیرات بشیر احمد کو ہدایت کی ہے کہ فوری طور پر اپنے حلقے میں پہنچ کے متاثرہ لوگوں کی امداد کا جائزہ لیں۔

وزیراعلٰی نے ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور ڈپٹی کمشنر کو ہدایت کی ہے کہ تمام متاثرہ لوگوں کو امدادی اشیاء اور صحت کے سہولیات کی فراہمی کے لیے ہنگامی طور پر اقدامات کو یقینی بنائیں۔ وزیراعلٰی نے کہا کہ صوبائی حکومت نے کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے بجٹ میں خصوصی فنڈز مختص کیے ہیں تاکہ ہنگامی صورت حال سے نمٹا جائے۔ وزیراعلٰی کی ہدایت پر گلگت بلتستان ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کنٹرول انفارمیشن روم قائم کیا ہے جہاں پر تمام متاثرہ علاقوں کے بارے میں معلومات لینے اور ریلیف کے کاموں کا آغاز کر نے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 408546
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش