0
Tuesday 30 Sep 2014 22:16

پولیو مہم میں بے ضابطگیاں کرنیوالوں کیخلاف سخت کاروائی ہوگی، رحمت صالح بلوچ

پولیو مہم میں بے ضابطگیاں کرنیوالوں کیخلاف سخت کاروائی ہوگی، رحمت صالح بلوچ
اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر صحت رحمت صالح بلوچ نے کہا ہے کہ پولیو مہم میں بےضابطگیاں کرنے والوں کیخلاف کسی قسم کی نرمی نہیں بھرتی جائیگی۔ پولیو کیخلاف جہاد میں میڈیا سمیت تمام طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کا تعاون درکار ہے۔ موجودہ صوبائی حکومت پولیو کیخلاف اقدامات کیلئے پرعزم ہے اور اس حوالے سے تمام سیکرٹریز مختلف اضلاع میں پولیو مہم کی نگرانی کررہے ہیں۔ بلوچستان رقبے کے لحاظ سے بڑا صوبہ ہے اور خسرہ اور پولیو جیسی بیماریوں کے خاتمے کیلئے ہمیں بہتر وسائل بھی درکار ہیں۔ بلوچستان میں ایک ویکسی نیٹر 700 کلومیٹر کا سفر طے کرتا ہے۔ جبکہ اس کی نسبت پنجاب کا ویکسی نیٹر صرف 60 کلومیٹر کا سفر کرتا ہے۔ پولیو مہم میں ہمیں اس وقت بھی 600 مزید رضاکاروں کی ضرورت ہے۔ نومبر میں تمام عوامی نمائندوں کے ساتھ ملکر خسرہ مہم کا بھی آغاز کیا جا رہا ہے تاکہ اس طرح کے مہلک امراض کو جڑ سے ختم کرکے اپنے بچوں کو ایک صحت مند ماحول فراہم کرسکے۔

موجودہ حکومت صحت کے شعبے میں بہتری لانے کیلئے سنجیدہ ہے اور ہم کسی قسم کے غیر ضروری ٹرانسفر پوسٹنگ پر یقین نہیں رکھتے۔ ہماری کوشش ہے کہ مینڈیٹ اور قوانین کو مدنظر رکھتے ہوئے لوگوں کو تعینات کیا جائے۔ پولیو مہم الگ جب کہ پولیو سرٹیفکیٹ ایک الگ مرحلہ ہے۔ میڈیا کی جانب سے گذشتہ روز پولیو سرٹیفکیٹ کے حوالے سے جو خبر نشر کی گئی، اگر اس میں حقیقت ہے تو ملوث عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائیگا۔ اس وقت بلوچستان کے تمام بارڈرز گوادر، کوئٹہ، تربت ائیرپورٹس پر پولیو ٹیمیں تعینات کی گئی ہے۔ جو پاکستان سے بیرونی ملک جانے والوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے بعد انہیں پولیو سرٹیفکیٹ جاری کرتی ہیں۔ ان ٹیموں کی نگرانی ڈبلیو ایچ او اور محکمہ صحت کر رہا ہے تاہم ہم یہ کہتے ہے کہ اگر پولیو سرٹیفکیٹ کے حوالے کسی بھی قسم کی بےضابطگی کی شواہد ملے، تو ملوث عناص رکیخلاف کسی کاروائی سے دریغ نہیں کیا جائیگا۔
خبر کا کوڈ : 412558
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش