0
Thursday 2 Oct 2014 19:39

گلگت سے ہراموش جانے والی شیعہ مسافر وین پر دہشتگردوں کا حملہ، 4 شہید اور 7 زخمی

گلگت سے ہراموش جانے والی شیعہ مسافر وین پر دہشتگردوں کا حملہ، 4 شہید اور 7 زخمی
اسلام ٹائمز۔ گلگت سے ہراموش جانے والی ہائی ایس وین جسکا نمبر جی ایل ٹی 0231 ہے بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس سے چار شیعہ مسافرین شہید اور سات شدید زخمی ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گلگت سے ہراموش جانے والی ہائی ایس ویگن جسکا نمبر جی ایل ٹی 0231 بتایا جاتا ہے سرشام ہراموش جا رہی تھی کہ عالم برج کے قریب ڈوب سری کے مقام پر دہشگردوں کی جانب سے پہلے سے نصب شدہ بارودی مواد سے ٹکرا گئی تو گاڑی دھماکے کی زد میں آگئی۔ شاہراہ قراقرام پر گلگت اسکردو روڈ میں واقع اس دہشتگردانہ کاروائی کے نتیجے میں چار شیعہ مسافرین کی شہادت واقع ہوئی ہے جبکہ سات زخمی مسافرین کو انتہائی تشویشناک حالت میں ابتدائی طبی امداد کے لیے جی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حملہ ٹارگٹڈ تھا اور اس عمل کے لیے وسیع پیمانے پر پلاننگ کی توقع بھی ظاہر کی جا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 412931
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش