0
Sunday 5 Oct 2014 23:43

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں دھماکا، 6 پولیس اہلکاروں سمیت 14 افراد زخمی

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں دھماکا، 6 پولیس اہلکاروں سمیت 14 افراد زخمی
اسلام ٹائمز۔ اورنگی ٹاؤن میں پولیس موبائل کے قریب دھماکے میں 6 پولیس اہلکاروں سمیت 14 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن فرنٹیئر کالونی میں پولیس موبائل کے قریب زور دار دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے 6 پولیس اہلکاروں سمیت 14 افراد زخمی ہوگئے، ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیاں شروع کرتے ہوئے زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکا موبائل کے قریب کھڑی موٹر سائیکل میں نصب بم سے ہوا جس سے پولیس موبائل کو نقصان پہنچا جبکہ قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے اور دھماکے میں موٹر سائیکل مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔
خبر کا کوڈ : 413280
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش