0
Friday 10 Oct 2014 21:38

ملتان، تحریک انصاف کے جلسے میں بدنظمی اور بھگدڑ، 7 افراد جاں بحق

ملتان، تحریک انصاف کے جلسے میں بدنظمی اور بھگدڑ، 7 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے قاسم باغ ملتان میں منعقد ہونے والے جلسے کے اختتام پر بدنظمی، گرمی اور نامناسب انتظامات کی وجہ سے سات افراد جاں بحق اور بیس افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کی تقریر کے بعد سنگل ایگزٹ ہونے کی وجہ سے حسین آگاہی کی طرف نکلنے والے افراد رش کی زد میں آ گئے اور اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ تحریک انصاف کی مقامی قیادت ہسپتال سے غائب ہے اور ملتان کے نشتر ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ ہے۔ یاد رہے کہ عمران خان کی تقریر کے دوران ہی یہ اعلان کیا گیا کہ لوگ گرمی، حبس اور رش کی وجہ سے بے ہوش ہو رہے ہیں، لیکن جلسہ کی کاروائی روکی نہیں گئی اور نہ ہی بیہوش ہونے والوں پر کوئی توجہ دی گئی۔ ملتان میں تحریک انصاف کا جلسہ شروع ہوتے ہی یہ بات عیاں ہو گئی تھی کہ جلسے کے انتظامات ناقص ہیں۔ جلسہ گاہ میں کوئی رہنما موجود نہیں تھا اور نہ ہی سکیورٹی اور ڈسپلن کو قائم رکھنے کا انتظام بھی نہیں تھا۔ جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں نشتر ہسپتال میں رکھی گئی ہیں اور تحریک انصاف کا کوئی رہنما ہسپتال میں موجود نہیں۔ واضح رہے کہ ملتان میں تحریک انصاف کا جلسہ ایک تاریخی سیاسی اجتماع تھا، لیکن کراچی اور لاہور میں ہونے والے منظم جلسوں کی نسبت ملتان میں کوئی نظم اور سکیورٹی کے مناسب انتظامات نہیں تھے، اسی طرح اس جلسے میں میڈیا کے افراد سے تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے بدتمیزی بھی کی گئی۔ جاں بحق ہونے والوں میں زیادہ تعداد نوجوانوں کی ہے، زخمیوں کی تعداد تنتالیس ہے۔ ملتان پولیس کے مطابق جلسے کے اختتام کے وقت لوگوں نے جلدی میں جلسہ گاہ سے نکلنا چاہا اور جاں بحق ہونے والے لوگ مجمع کے نیچے دب گئے اور اسٹیڈیم سے نکلنے والے لوگوں تلے روندے جانے کی وجہ سے ہلاک ہو گئے۔
خبر کا کوڈ : 414038
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش