0
Thursday 16 Oct 2014 14:07

پیپلز پارٹی کا کراچی جلسہ پاکستان کے مستقبل کا تعین کریگا، منظور وسان

پیپلز پارٹی کا کراچی جلسہ پاکستان کے مستقبل کا تعین کریگا، منظور وسان
اسلام ٹائمز۔ وزیر جیل خانہ جات سندھ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء منظور حسین وسان نے ایک اور پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ 18 اکتوبر کو کراچی میں ہونے والا پیپلز پارٹی کا جلسہ 90ء کی دہائی کے بعد سے اب تک کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا اور یہ جلسہ پاکستان کے مستقبل کا تعین کرے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منظور وسان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا جلسہ نا صرف تاریخی ہوگا بلکہ بلاول بھٹو زرداری کا خطاب بھی تاریخی ہوگا، جس سے ہم مستقبل کا تعین کر سکیں گے۔ بلاول بھٹو زرداری کے سیاسی مستقبل پر بات کرتے ہوئے منظور وسان کا کہنا تھا کہ بلاول محترمہ شہید کے مشن کو پورا کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 414904
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش