0
Friday 17 Oct 2014 23:14

پاک ایران تعلقات دوستانہ ہیں، ایرانی فورسز آئندہ احتیاط کریں، میجر جنرل اعجاز شاہد

پاک ایران تعلقات دوستانہ ہیں، ایرانی فورسز آئندہ احتیاط کریں، میجر جنرل اعجاز شاہد
اسلام ٹائمز۔ جمعہ کے روز ایف سی اہلکار پاک سرحدی علاقے جوکاب کی تحصیل مند میں شرپسندوں کا پیچھا کررہے تھے کہ ایرانی سکیورٹی فورسز نادانستہ طور پر بلوچستان کے سرحدی علاقے تحصیل مند میں تین کلو میٹر اندر داخل ہوگئیں اور سادہ کپڑوں میں ملبوس ایف سی اہکاروں پر فائرنگ کردی۔ جس سے ایک صوبیدار موقع پر جاں بحق ہوگیا، جبکہ تین زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل محمد اعجاز شاہد نے کہا کہ ایرانی سکیورٹی فورسز کی جانب سے پاکستان کے علاقے کی حدود کی خلاف ورزی کے بارے میں فوری طور پر محکمہ خارجہ کو مطلع کردیا گیا ہے۔ پاکستان اور ایران کے تعلقات ہمیشہ دوستانہ رہے ہیں۔ اسی لئے ایرانی فورسز کو پاکستانی حدود میں داخل ہوئے بغیر اپنے بارڈر کی نگرانی پرامن طریقے سے کرنی ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 415133
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش