0
Sunday 26 Oct 2014 00:04
21 نومبر کو مینار پاکستان سے تحریک پاکستان کا آغاز ہوگا

ملک بھر کے علماء سے اپیل کرتا ہوں کہ لوگوں کو لڑانے کی بجائے متحد کریں، سراج الحق

پاکستان اور افغانستان میں اسلامی نظام کا قیام زیادہ دور نہیں
ملک بھر کے علماء سے اپیل کرتا ہوں کہ لوگوں کو لڑانے کی بجائے متحد کریں، سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے علماء سے اپیل کی ہے کہ وہ قوم میں نفاق کے بجائے اتفاق پیدا کریں، تاکہ پاکستان کو حقیقی فلاحی اسلامی مملکت بنانے کا خواب شرمندہ تعبیر ہوسکے، 21 نومبر سے مینار پاکستان سے تحریک پاکستان کا آغاز ہوگا۔ صوابی کے علاقہ پنج پیر میں ایک اجتماع سے خطاب میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے آج قوم کا بچہ بچہ مقروض ہے، نام نہاد جمہوریت نے اس قوم کو کچھ نہیں دیا، ملک بھر کے علماء سے اپیل کرتا ہوں کہ لوگوں کو لڑانے کی بجائے متحد کریں، قومی اتحاد کے ذریعے اسلامی نظام قائم کریں گے اور تمام مسائل سے قوم کو نجات دلائیں گے۔ 
سراج الحق کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی باری ختم ہوئی اب مسلم لیگ نون کی باری بھی ختم ہونے والی ہے، نام نہاد جمہوریت نے قوم کو کچھ نہیں دیا، پاکستان عظیم قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا، یہاں اللہ کا نظام لائے بغیر ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان میں اسلامی نظام کا قیام زیادہ دور نہیں، وہ دن دیکھنا چاہتا ہوں جب ملک کا صدر مسجد میں آکر نماز کی امامت کرے، اسلام کے نام پر قائم ہونے والے اس ملک میں شرعی نظام کے لئے 21 نومبر سے مینار پاکستان سے تحریک پاکستان کا آغاز ہوگا۔

دیگر ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ علماء دینی جماعتوں کو متحد کریں۔ پیپلز پارٹی کی باری ختم ہوچکی ہے، نون لیگ کی باری بھی ختم ہونے والی ہے، اب اگلی باری دینی جماعتوں کی ہے۔ صوابی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک میں نظریہ پاکستان کی حکمرانی چاہتی ہے۔ آئین میں اسلامی معاشرے کے قیام کی بات کی گئی ہے لیکن حکومت نے ملک میں نیکی پھیلانے کی بجائے بدی پھیلائی ہے۔ حکمرانوں کی وجہ سے اب انصاف سپریم کورٹ میں بھی نہیں ملتا۔ سراج الحق نے کہا کہ وہ نومبر میں تحریک پاکستان کا دوبارہ آغاز کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 416443
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش