0
Monday 3 Nov 2014 18:29

خلیج سے امریکی بحری بیڑا واپس نہ گیا تو اسے تباہ کر دینگے، ایرانی دھمکی

خلیج سے امریکی بحری بیڑا واپس نہ گیا تو اسے تباہ کر دینگے، ایرانی دھمکی
اسلام ٹائمز۔ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی نیول افواج کے سربراہ ایڈمرل علی فدوی نے دھمکی دی ہے کہ خلیج کے پانیوں میں موجود امریکی بحری بیڑا واپس نہ گیا تو ایران اسے تباہ کر دے گا۔ ایک انٹرویو میں علی فدوی کا کہنا تھا کہ خلیجی پانیوں سے امریکی فوجیوں کو نکالنا، پاسداران انقلاب کی اہم ذمے داری ہے۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ ایرانی فوج صرف پچاس سیکنڈز کے کم وقت میں امریکی بحری بیڑے کو تباہ کر کے سمندر میں غرق کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ آبنائے ھرمز اور خلیج کی سمندری حدود میں ایرانی سکیورٹی فورسز کے سربراہ کا کہنا تھا کہ امریکی بحری بیڑے کو تباہ کرنے کے تناظر میں ایرانی فوج متعدد فوجی مشقیں کر چکی ہے۔ علی فدوی نے انکشاف کیا کہ امریکا نے سوئس سفارتخانے اور دیگر ذرائع سے ایرنی فوج کے ساتھ رابطوں کی بحالی کی متعدد کوششیں کیں، لیکن ایران نے امریکیوں کے رابطہ بحالی کے مطالبات مسترد کر دیے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 417872
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش