0
Friday 31 Oct 2014 12:41

جنرل قاسم سلیمانی داعش کیخلاف جاری کارروائی میں عراقی فوج کی کمان کر رہے ہیں، فارس نیوز ایجنسی

جنرل قاسم سلیمانی داعش کیخلاف جاری کارروائی میں عراقی فوج کی کمان کر رہے ہیں، فارس نیوز ایجنسی
اسلام ٹائمز۔ پاکستانی نیوز ایجنسی آن لائن کی جاری کردہ خبر کے مطابق ایرانی خبر رساں ایجنسی’’فارس‘‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاسداران انقلاب کے بیرون ملک عسکری کارروائیوں کے ذمہ دار ایلیٹ القدس بریگیڈ کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی ان دنوں عراق میں دولت اسلامی ’’داعش‘‘ کے خلاف جاری کارروائی میں عراقی فوج کی کمان کر رہے ہیں۔ خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکا اور اس کے اتحادی ابھی تک دولت اسلامی کا کچھ نہیں بگاڑ سکے ہیں۔ ان سے زیادہ کامیابیاں خود عراقی فورسز نے داعش کے خلاف حاصل کی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ عراقی قوم کو امریکا اور اس کے اتحادیوں پر نہیں بلکہ اپنی ہی فوج پر زیادہ اعتماد ہے۔

رپورٹ کے مطابق ’’القدس فورس‘‘ عراق میں سکیورٹی فورسز کو لاجسٹک سپورٹ کے ساتھ داعش کے خلاف جاری جنگ میں مشاورت بھی فراہم کر رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق عالمی اتحادی فورسز موصل ڈیم داعش سے واگذار کرانے کے علاوہ کردوں کی اور کچھ بھی مدد نہیں کر سکی ہیں۔ کرد اب بھی واشنگٹن اور اس کے اتحادیوں کی طرف دیکھ رہے کہ وہ عراق سے علیحدگی کے ان کے خواب کو کب پورا کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 417399
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش