0
Wednesday 5 Nov 2014 18:57

ایران کیجانب سے سعودی عرب میں عزاداران امام حسین (ع) پر دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت

ایران کیجانب سے سعودی عرب میں عزاداران امام حسین (ع) پر دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان محترمہ مرضیہ افخم نے سعودی عرب میں عزاداران امام حسین (ع) پر دہشت گردانہ حملہ کی شدید مذمت کی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کی ترجمان نے سعودی عرب کے مشرق میں عزاداران امام حسین (ع) پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے گذشتہ روز سعودی حکومت سے اس حملے میں ملوث افراد کو سزا دیئے جانے کا مطالبہ کیا۔ ایرانی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ نواسۂ رسول حضرت امام حسین (ع) کی عزاداری کے اجتماعات اسلامی معاشروں کی ایک مقدس روایت ہے، جو ہمیشہ ہی قابل احترام رہی ہے اور قدیم زمانے سے اسلامی اور غیر اسلامی ممالک کی حکومتیں ان اجتماعات کا احترام اور عزاداران حسینی کی سکیورٹی کا انتظام کرتی رہی ہیں۔ محترمہ مرضیہ افخم نے سعودی حکومت سے مذہبی اجتماعات میں عوام کو سکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ واضح رہے کہ پیر کی رات کو سعودی عرب کے الشرقیہ صوبے میں واقع الاحسا شہر کے الدالوہ گا‎ؤں میں عزاداران حسینی پر 3 نقاب پوش مسلح افراد نے فائرنگ کر دی تھی، جس کے نتیجے میں 7 افراد شہید اور 30 سے زیادہ زخمی ہوگئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 418148
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش