0
Sunday 9 Nov 2014 10:25

آزادی تک کشمیریوں کی پرامن جدوجہد جاری رہے گی، سردار یعقوب

آزادی تک کشمیریوں کی پرامن جدوجہد جاری رہے گی، سردار یعقوب
اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر کے صدر و چانسلر میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سردار یعقوب خان نے کہا ہے کہ دنیا کو یہ پیغام دنیا چاہتے ہیں کہ کشمیری پرامن لوگ ہیں لیکن بھارت نے کشمیر کے بڑے حصے پر قبضہ کر رکھا ہے جس کے لیے کشمیری 67 سال سے اپنے بنیادی حق خودارادیت کے لیے برسرپیکار ہیں، مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک کشمیریوں کی پرامن جدوجہد جاری رہے گی۔ مسٹ کو ماڈل یونیورسٹی بنائیں گے، نوجوان ہمارا مستقبل ہیں ان کی تعلیم وتربیت جدید خطوط پر استوار کرنے کے ساتھ ان کو سپورٹس کی سرگرمیوں کی طرف راغب کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے مسٹ کے زیراہتمام سالانہ سپورٹس مقابلہ جات کے سلسلہ میں تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر راجہ حبیب الرحمن نے بھی خطاب کیا۔

صدر آزاد کشمیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہماری حکومت نے میڈیکل کالجز اور یونیورسٹیاں قائم کیں جس میں پاکستان، گلگت بلتستان اور مقبوضہ کشمیر سمیت بیرونی ممالک میں مقیم کشمیریوں کے بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ صدر نے سالانہ سپورٹس مقابلہ جات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں شیلڈز، سرٹیفکیٹ اور انعامات تقسیم کیے۔ قبل ازیں اسلام آباد میں منگ کے عمائدین کے ایک وفد نے مولانا قاری سعید الرحمان تنویر کی قیادت میں صدر سے ملاقات کی اور منگ کی تعمیروترقی میں خصوصی دلچسپی لینے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
خبر کا کوڈ : 418635
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش