0
Tuesday 11 Nov 2014 17:06

ہم پاکستان، خطے اور عالمی امن کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں، اسحاق ڈار

ہم پاکستان، خطے اور عالمی امن کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں، اسحاق ڈار
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان سے دہشتگردوں کے روٹس کو مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے اور حکومت دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔ اسلام آباد میں ڈونر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے اور پاک فوج دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے کامیابی سے آپریشن کر رہی ہے۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ فورسز دہشتگردی کے خاتمے کیلئے بہترین صلاحتیوں کا مظاہرہ کر رہی ہیں، ہم پاکستان، خطے اور عالمی امن کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ اسحاق ڈار نے کانفرنس میں آنے والے ڈونر کا شکریہ ادا کیا۔ بعدازاں وزارت خزانہ کی جانب سے ڈونر کانفرنس کے حوالے سے جاری اعلامیہ میں کہا ہے کہ ڈونرز نے 70 کروڑ ڈالر کے وعدے کئے ہیں، وزارت خزانہ کے مطابق یہ رقم آئی ڈی پیز اور سیلاب متاثرہ علاقوں کی تعمیرنو پر خرچ ہوگی۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے امداد کی یقین دہانی پر ڈونرز کا شکریہ ادا کیا۔
خبر کا کوڈ : 419003
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش