0
Tuesday 11 Nov 2014 22:15

بلوچستان میں فرقہ واریت کے نام پر دہشتگردی کو روکنا ہوگا، ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی

بلوچستان میں فرقہ واریت کے نام پر دہشتگردی کو روکنا ہوگا، ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی ڈپٹی آرگنائزر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں نفرتوں کے خاتمے کیلئے اور محکوم اقوام کو درپیش مشکلات اور چیلنجز سے نمٹنے کیلئے بابے لہڑی، باچاخان، بزنجو اور عطاءاللہ جیسے سیاسی اکابرین کی نقش قدم پر چلنے کی کوشش کرنا ہو گی۔ معمولی جھگڑے اور مفادات پشتون اور بلوچ کے صدیوں پر محیط رشتوں کو ختم نہیں کرسکتے نہ اس طرح کی سازشوں کو کامیاب ہونے دینگے۔ پاکستانی سرزمین کی طرح افغان سرزمین کو بھی تقسیم کردیا۔ یہاں کی قوم پرست جماعتیں کسی کے مخالف نہیں۔ بلکہ محبت پر یقین رکھنے والے ہیں۔ حکمرانوں کو چاہیئے کہ یہاں کے وسائل جیبوں میں ڈالنے کی بجائے عوام کے مفاد کیلئے خرچ کریں۔ ورنہ آنے والے وقت میں عوام کو ان کو معاف نہیں کرینگے۔ قرآن شریف میں واضح فرمایا گیا کہ ہر شخص کو اپنے دین کے بارے میں آزادی ہے اور اپنی طریقے سے مذہب کو اپنایا جاسکتا ہے۔ لیکن ہمارے یہاں کچھ زبردستی ہم پر مذہبی انتہاء پسندی مسلط کررہی ہیں۔ جو کہ آنے والے وقت میں بلوچستان کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے۔ اگر بلوچستان میں انتہاء پسندی ختم نہیں کیا گیا اور اسی طرح ہوا دی جاتی رہی تو اس سے نفرتوں میں مزید اضافہ ہو گا۔ بلوچستان نیشنل پارٹی محبت اور جمہوریت کا نام ہے۔ ہم بلوچستان میں آباد تمام قوموں سے محبت کے ساتھ رہنا پسند کرتے ہیں۔

ریکوڈک، سیندک، سوئی، چمالنگ، گوادر جیسے معدنی وسائل کے ذخائر رکھنے والے نان شبینہ کے محتاج ہیں۔ ایک سازش کے تحت بلوچستان میں فرقہ واریت کو دوام بخشا جا رہا ہے حالانکہ اسلام کسی بھی انسان کے قتل کی اجازت نہیں دیتا۔ پشتون، بلوچ، ہزارہ اور دیگر بہترین مسلمان ہے۔ ان سے بڑھ کر کسی کو بہتر نہیں کہہ سکتے۔ مشرقی پاکستان محکوم اقوام کے باعث نہیں۔ بلکہ حکمرانوں کی غلط اور استحصالی پالیسیوں کے نتیجے میں بنا۔ 4 دہائیوں تک افغان سرزمین کی اینٹ سے اینٹ بجائی گئی جبکہ بلوچ کیخلاف بھی توسیع پسندانہ عزائم پروان چڑھائے جا رہے ہیں مگر انصاف اور ایمانداری و رواداری سے کام کرکے ہم درپیش مشکلات و مسائل سے چھٹکارہ حاصل کرسکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 419030
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش