0
Wednesday 12 Nov 2014 22:05

روس پاکستان کو گن شپ ہیلی کاپٹر فراہم کرے گا

روس پاکستان کو گن شپ ہیلی کاپٹر فراہم کرے گا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں روسی سفیر الیکس دیدوف نے کہا ہے کہ روس پاکستان کو جدید ترین لڑاکا گن شپ ہیلی کاپٹر ایم آئی 35 فراہم کرے گا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں روسی سفیر الییکس دیدوف کا کہنا تھا کہ روس پاکستان کو جدید ترین لڑاکا گن شپ ہیلی کاپٹرایم آئی 35 فراہم کرے گا، حکومتی سطح پر اس معاہدے کی منظوری دی جا چکی ہے، تاہم معاہدے کی دیگر تفصیلات کے بارے میں مذاکرات جاری ہیں، ایم آئی 35 ہیلی کاپٹروں کی فراہمی کا معاہدہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے انتہائی مفید ثابت ہو گا۔ واضح رہے کہ پاکستان روس سے ماضی میں اسی نوعیت کے ہیلی کاپٹر اور دیگر فوجی سازوسامان خریدتا رہا ہے تاہم افغانستان میں روسی افواج کے داخلے اور افغان جنگ شروع ہونے کے بعد روس نے پاکستان کو فوجی سازوسامان کی فروخت پر پابندی عائد کر دی تھی، تاہم کچھ ماہ قبل روس نے یک طرفہ طور پر اس پابندی کو اٹھا لیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 419227
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش