0
Wednesday 27 Oct 2010 22:16

شمالی وزیرستان،جاسوس طیاروں کے دو میزائل حملے،8 افراد ہلاک،متعدد زخمی

شمالی وزیرستان،جاسوس طیاروں کے دو میزائل حملے،8 افراد ہلاک،متعدد زخمی
 میرانشاہ:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق شمالی وزیرستان میں جاسوس طیاروں کے دو میزائل حملوں میں 8 افراد ہلاک ہو گئے۔ذرائع کے مطابق پہلا حملہ دتہ خیل کے علاقے کڑم میں ایک گاڑی پر دو میزائل داغے گئے،جس سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔حملے میں چار افراد ہلاک ہو گئے۔اس سے پہلے میر علی کے علاقے شین بانڈ میں ایک گھر پر بھی دو میزائل فائر کئے گئے۔حملے کے بعد مقامی افراد نے امدادی کارروائیاں شروع کر دیں،جس کے دوران ملبے سے چار افراد کی لاشیں نکالی گئیں۔ذرائع کے مطابق حملے کے بعد بھی دتہ خیل اور قریبی علاقوں پر جاسوس طیاروں کی پروازیں جاری ہیں،جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق شمالی وزیرستان میں گزشتہ بارہ گھنٹوں کے دوران دو ڈرون حملوں میں آٹھ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ دتہ خیل میں امریکی ڈرون نے ایک گاڑی کو مزائل سے نشانہ بنایا جس سے چار افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ذرائع کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔علاقے میں جاسوس طیاروں کی پروازیں جاری ہیں۔اس سے قبل آج صبح تحصیل میر علی کے سرحدی علاقے شین پونڈ میں ایک مکان پر ڈرون حملے میں چار افراد ہلاک ہوئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 41962
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش