0
Saturday 15 Nov 2014 22:27

عمران خان اور طاہر القادری کی گرفتاری سے سیاسی بحران میں مزید اضافہ ہوگا، سراج الحق

عمران خان اور طاہر القادری کی گرفتاری سے سیاسی بحران میں مزید اضافہ ہوگا، سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوجائیں گے، حکومت مذاکراتی ٹیم کا اعلان کرے جبکہ عمران خان اور طاہر القادری کی گرفتاری سے بحران میں اضافہ ہوگا۔ وہ پشاور میں اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت اور تحریک انصاف کی قیادت میں معاملے کے حل کے لئے خواہش موجود ہے اور دونوں مذاکرات کے حامی ہیں، سراج الحق نے کہا کہ حکومت کی جانب سے مذاکراتی ٹیم کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا جو مسئلہ ہے، سولہ نومبر کو اسلام آباد میں سیاسی جرگہ ہوگا جس میں مسئلے پر بات چیت ہوگی، امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ عمران خان اور طاہر القادری کی گرفتاری حکومت کا غیر سیاسی فیصلہ ہے، جس سے بحران میں اضافہ ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 419696
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش