0
Monday 24 Nov 2014 19:30

شکار کیلئے پاکستان آنیوالے قطر کے شہزادے کی گاڑی نے 3 پاکستانیوں کو کچل ڈالا

شکار کیلئے پاکستان آنیوالے قطر کے شہزادے کی گاڑی نے 3 پاکستانیوں کو کچل ڈالا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان شکار کے لئے آنیوالے شہزادہ قطر کی گاڑی کی ٹکر سے طالب علم سمیت تین افراد شدید زخمی ہوگئے، ذرائع کے مطابق قطر کے شہزادہ شیخ جاسم الثانی گزشتہ روز اپنے شاہی خاندان اور کابینہ کے اراکین کے ہمراہ پاکستان میں غیر قانو نی نایا ب پرندے ’’تلور‘‘ کا شکار کرنے کے غرض سے فیصل آباد ایئر پورٹ پر آئے، جہاں سے ایلیٹ فورس اور رینجرز کے دستوں کی حفاظت میں انہیں دوپہر سے رات گئے تک پندرہ گاڑیوں پر مشتمل قافلے کی صورت میں اٹھارہ ہزاری پہنچایا گیا، گزشتہ شام شہزادہ قطر کا قافلہ اٹھارہ ہزاری سے واپس فیصل آباد ایئر پورٹ آ رہا تھے کہ فافلے میں شامل ایلیٹ فورس کی گاڑی نمبر JGK-940 تیز رفتاری سے ایئر پورٹ کی جانب بڑھی تو ایئر پورٹ چوک میں سڑک کراس کرتے ہوئے ایک ہی موٹر سائیکل پر سوار تین نوجوانوں کو گاڑی نے ٹکر ماردی، جس کے نتیجے میں 75 ج ب سوہل کے رہائشی نویں جماعت کے طالب علم محمد سانول کی ٹانگ ٹوٹ گئی، جبکہ اس کے ساتھ شہزاد اور اسلم شدید زخمی ہوگئے۔ شہزادے کا کارواں حادثے اور زخمیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے ایئرپورٹ روانہ ہوگیا، ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا۔
خبر کا کوڈ : 421241
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش