0
Sunday 30 Nov 2014 23:27

روس کا آبدوز سے بین البراعظمی میزائل کا تجربہ

روس کا آبدوز سے بین البراعظمی میزائل کا تجربہ
اسلام ٹائمز۔ روس نے جوہری ہتھیار لے جانے والے ایک نئے بین البراعظمی میزائل کا کامیابی سے تجربہ کیا ہے، یہ میزائل آبدوز سے فائر کیا جاسکتا ہے۔ ماسکو میں وزارت دفاع نے کہا کہ ’’بلاوا‘‘ نامی میزائل قطب شمالی میں بحیرہ بیرنٹس میں زیر آب سفر کرنے والی جوہری آبدوز سے لانچ کیا گیا تھا۔ وزارت دفاع نے کہا کہ میزائل پر نصب تجرباتی مواد روس کے مشرق بعید میں جزیرہ نما کم چٹکا میں اپنے ہدف پر جا پہنچا۔ ’’بلاوا‘‘ میزائل 8,000 کلومیٹر تک مار کر سکتا ہے اور یہ 10 جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے، بلاوا میزائل کو بنانے میں 2009ء سے کام ہو رہا تھا، اس سے پہلے ہونے والے کئی تجربات ناکام ہو چکے ہیں، تاہم گزشتہ ماہ اس کے قابل استعمال ہونے کا اعلان کیا گیا اور یہ روس کے"ثلاثہ" جوہری دفاع کا ایک اہم جزو ہے ان میں وہ ہتھیار شامل ہیں جو زمین، سمندر اور فضا سے چلائے جا سکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 422349
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش