0
Tuesday 29 Jul 2014 12:03

شمالی کوریا نے ایک بار پھر امریکا پر ایٹمی حملے کی دھمکی دیدی

شمالی کوریا نے ایک بار پھر امریکا پر ایٹمی حملے کی دھمکی دیدی

اسلام ٹائمز۔ شمالی کوریا کی عسکری قیادت نے خطے میں تناؤ پیدا کرنے پر امریکا کو ایک بار پھر ایٹمی حملے کی دھمکی دے دی۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا کے ملٹری جنرل پولیٹیکل بیورو کے ڈائریکٹر نے فوجی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور جنوبی کوریا کی مشترکہ جنگی مشقوں اور سمندری حدود میں ایٹمی صلاحیت کے حامل امریکی ایئرکرافٹس کی تعیناتی سے خطے میں تناؤ پیدا ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر امریکا نے ہماری خودمختاری اور ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی تو ہماری فوج تمام تربرائیوں کی جڑ وائٹ ہاؤس اور پینٹاگون پر ایٹمی ہتھیاروں سے حملہ کر دے گی۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے امریکا پر ایٹمی ہتھیاروں سے حملے کی دھمکی پہلی بار نہیں دی گئی بلکہ اس سے قبل گذشتہ سال بھی دھمکی دیتے ہوئے شمالی کوریا کا کہنا تھا کہ حملہ کرنے کا لمحہ بڑی تیزی سے نزدیک آرہا ہے کیوں کہ امریکا کی دھمکیاں اب مزید برداشت نہیں کی جا سکتیں۔

خبر کا کوڈ : 402078
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش