0
Saturday 6 Dec 2014 19:55

قانون ہاتھ میں لینے والوں کیخلاف سختی سے نمٹیں گے، شہباز شریف

قانون ہاتھ میں لینے والوں کیخلاف سختی سے نمٹیں گے، شہباز شریف
اسلام ٹائمز۔ .پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کا کہنا ہےکہ کسی کو زبردستی کاروبار بند کرانے کی اجازت نہیں دیں گے، قانون ہاتھ میں لینے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا اور تاجر برادری کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق صوبے میں امن عامہ کی صورتحال کا جائزہ لینے اور تحریک انصاف کی جانب سے شہر بند کرانے کی احتجاجی کال پر غور کیلئے لاہور میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جسکی صدارت وزیراعلیٰ پنجاب نے کی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے، حکومت امن عامہ کی فضاء برقرار رکھنے کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ قانون سب کیلئے برابر ہے، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دینگے، قانون کی عملداری کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔ بعدازاں کاشتکاروں کے مفادات کے تحفظ کے حوالے سے اجلاس میں محمد شہباز شریف نے کمشنرز اور ڈی سی اوز کو ہدایات دیں کہ شوگر ملوں کو پابند بنایا جائے کہ وہ کاشتکاروں سے گنے کی خریداری مقررکردہ نرخوں پر کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ مقررہ نرخوں پر گنے کی خریداری نہ کرنے والی شوگر ملوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 423797
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش