0
Friday 12 Dec 2014 22:31

پاکستان میں داعش اور اس جیسی دوسری دہشت گرد تنظیموں کے لئے کوئی جگہ نہیں، علامہ اعجاز بہشتی

پاکستان میں داعش اور اس جیسی دوسری دہشت گرد تنظیموں کے لئے کوئی جگہ نہیں، علامہ اعجاز بہشتی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تبلیغات علامہ اعجاز حسین بہشتی نے ملتان میں عشرہ مجلس اربعین سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امام حسین ع کی ذات اقدس تمام امت مسلمہ کے لئے نقطہ وحدت ہے، قیام امام حسین ع کا اصل مقصد دین اسلام کو ظالم اور بے دین حکمرانوں کے شر سے بچانا اور شریعت محمدی ص کو پھیلانا ہے، لہذا تمام عالم اسلام کو چاہیے کی فکر حسینی ع کو عام کریں۔ علامہ اعجاز بہشتی کا مزید کہنا تھا کہ ملکی سیاسی صورت حال کو دیکھتے ہوئے حکومت کو چاہئے کی اربعین امام حسین ع پر ملک بھر میں تمام جلوسوں اور مجالس عزا کی سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے۔ ملک عزیز پاکستان میں داعش اور اس جیسی دوسری دہشت گرد تنظیموں کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے، یہ ملک ہزاروں پاک اور معصوم مسلمانوں نے اپنے جان و مال کی قربانی دے کر حاصل کیا ہے، اس کو آسانی سے کسی ملک دشمن عناصر کے حولے نہیں کرنے دینگے۔ علامہ اعجاز بہشتی نے فوج اور رینجرز کی دہشت گردی کے خلاف کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کا شہر قائد سمیت ملک بھر میں دہشت گردوں کے خلاف کریک ڈان قابل دید ہے اور ملت تشیع استحکام پاکستان کے لئے ہر محاذ پر پاک فوج کے ساتھ ہے۔
خبر کا کوڈ : 425256
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش