0
Monday 15 Dec 2014 22:57

کراچی پولیس کی کارروائیاں، 3 ٹارگٹ کلرز سمیت 11 ملزمان گرفتار

کراچی پولیس کی کارروائیاں، 3 ٹارگٹ کلرز سمیت 11 ملزمان گرفتار
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کرکے 3 ٹارگٹ کلرز سمیت 11 ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایس پی گلبرگ کے مطابق پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے 3 ٹارگٹ کلرز سمیت سنگین جرائم میں ملوث 11 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی گلبرگ نے دعویٰ کیا کہ ٹارگٹ کلرز نے 50 افراد کے قتل کیا اعتراف کیا ہے، جن میں سیاسی کارکنان اور پولیس اہلکار بھی شامل ہیں، جبکہ ملزمان نے 30 نومبر کو موبائل پر فائرنگ کرکے پولیس افسر کو بھی قتل کیا تھا، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 425894
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش