0
Tuesday 5 May 2009 10:47

پاکستان ضمانت دے کہ نیوکلیئر ہتھیار شدت پسندوں سے محفوظ ہیں،جیمز جونز

پاکستان ضمانت دے کہ نیوکلیئر ہتھیار شدت پسندوں سے محفوظ ہیں،جیمز جونز
لند ن:امریکہ کی قومی سلامتی کے مشیر جنرل جیمز جونز نے کہا ہے کہ اسلام آباد سے اس بات کی ضمانت درکار ہے کہ پاکستان کے نیوکلیر ہتھیار شدت پسندوں سے محفوظ ہیں۔یہ بات انہوں نے برطانوی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی ۔امریکی قومی سلامتی کے مشیر جنرل جیمز جونز نے کہا کہ پاکستانی فوج نے بار بار انہیں یہ بتایا ہے کہ پاکستان کے جوہری ہتھیار اس کے کنٹرول میں ہیں۔جنرل جمیز جونز کا کہنا تھا کہ پاکستان میں حالات اب نسبتاً مثبت سمت کی طرف بڑھ رہے ہیں لیکن پاکستان کے نیوکلیر ہتھیاروں کی حفاظت کے بارے میں مزید یقین دہانیوں کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا اگر پاکستان کا سفر اس سمت نہیں بڑھتا جس طرف یہ اب ہے اور ہم وہاں کامیاب نہیں ہوتے تو ظاہر سی بات ہے کہ جوہری ہتھیاروں کا سوال پیدا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج نے امریکا کو بار ہا یقین دلایا ہے کہ جوہری ہتھیار اس کے کنٹرول میں ہیں لیکن اس مسئلے پر تو بات ہوتی ہی رہتی ہے۔امریکہ کی قومی سلامتی کے مشیر کا کہنا تھا کہ دنیا یہ جاننا چاہے گی کہ اس مسئلے پر یعنی پاکستان کے جوہری ہتھیار شدت پسندوں کی پہنچ سے محفوظ ہیں سکیورٹی مکمل ہے اور یہ معاملہ بالکل شفاف ہے۔جنرل جیمز جونز کا کہنا تھا کہ بدترین صورت یہ ہوگی کہ پاکستان کے جوہری ہتھیار طالبان کے ہاتھ لگ جائیں۔اس سے بچنے کے لیے یعنی پاکستان کے جوہری ہتھیار طالبان کے پاس نہ پہنچ جائیں ہم اپنے دو طرفہ اور کثیرالجہتی تعلقات کے دائرے کے اندر رہتے ہوئے وہ سب کچھ کریں گے جو ہم کر سکتے ہیں۔



خبر کا کوڈ : 4272
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش