0
Wednesday 14 Jan 2015 18:53

گلگت، عوامی ایکشن کمیٹی کیجانب سے 16 جنوری کو احتجاجی جلسے کا اعلان

گلگت، عوامی ایکشن کمیٹی کیجانب سے 16 جنوری کو احتجاجی جلسے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ عوامی ایکشن کمیٹی کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا خلیل قاسمی، صدر چیمبر آف کامرس جاوید حسین اور انجمن تاجران نے کہا ہے کہ عوامی ایکشن کمیٹی گلگت نے گلگت بلتستان میں عوام کو ایک پلیٹ فام پر متحد کر کے امن قائم کرنے میں بھرپور کردار ادا کیا۔ ہم عوام ایکشن کمیٹی کے شانہ بشانہ ہے اور 16 جنوری کے احتجاجی جلسے کی تائید کر کے بھرپور شرکت کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار رابطہ کمیٹی عوامی ایکشن کمیٹی نظام الدین، مولانا سلطان رئیس، غلام عباس اور محمد فارق سے ملاقات کے دوران کہا۔ رابطہ کمیٹی نے کشروٹ رابطہ کمیٹی، کشروٹ یوتھ موومنٹ اور دیگر ایسوسی ایشن کے وفود سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں لوگوں نے کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی نے عوامی ایشوز کے حل کیلئے علاقے میں امن و امان کیلئے جو کردار ادا کیا ہے وہ قابل تعریف ہے۔ گلگت بلتستان میں بجلی بحران شدت اختیار کر چکی ہے اور عوامی ایکشن کمیٹی نے اس حوالے سے جو مسئلہ اٹھایا ہے ہم بھرپور طریقہ سے ایکشن کمیٹی کے ساتھ ہیں۔ 16 جنوری کے جلسے میں بھرپور شرکت کرینگے اور اس احتجاجی جلسے کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ گلگت بلتستان میں اتنے وسائل ہونے کے باوجود بجلی بحران سمجھ سے بالاتر ہے۔ حکومت فوری طور پر میگا پراجیکٹس پر کام شروع کرے اور تھرمل چلا کر بجلی لوڈشیڈنگ پر قابو پایا جائے۔ اگر عوامی ایکشن کمیٹی کے چارٹرڈ آف ڈیمانڈ پر عمل درآمد نہیں ہوا اور بجلی بحران پر قابو نہیں پایا گیا تو پھر احتجاج کا نہ روکنے والا سلسلہ شروع ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 432327
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش