0
Wednesday 14 Jan 2015 02:18

کراچی پولیس کا القاعدہ اور کالعدم تحریک طالبان کے 2 دہشتگرد ہلاک کرنے کا دعویٰ

کراچی پولیس کا القاعدہ اور کالعدم تحریک طالبان کے 2 دہشتگرد ہلاک کرنے کا دعویٰ
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں قائد آباد کے علاقے گلشن بونیر میں پولیس نے القاعدہ اور کالعدم تحریک طالبان کے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایس ایس پیر ملیر راؤ انور کے مطابق کراچی کے علاقے قائد آباد گلشن بونیر میں پولیس نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا، تو دہشت گردوں نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کر دی، جس کے بعد جوابی فائرنگ میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، جن کی شناخت متین اور قاری سجاد کے نام سے ہوئی۔ راؤ انوار نے بتایا کہ ہلاک دہشت گردوں کا تعلق القاعدہ اور کالعدم تحریک طالبان سے ہے، جبکہ ملزمان رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر کراچی، مناواں پولیس ٹریننگ سینٹر لاہور اور سینٹرل جیل تک سرنگ کھودنے میں ملوث تھے۔ ایس ایس پیر ملیر راؤ انوار نے مزید بتایا کہ دہشت گرد متین نے رزاق آباد ٹریننگ سینٹر کے باہر بارودی گاڑی کھڑی کی تھی، جس کے نتیجے میں 13 اہلکار شہید ہوئے تھے، جبکہ متین وزیرستان سے اسلحہ و بارود بھی لے کر آیا تھا۔ راؤ انوار کے مطابق ہلاک دہشت گرد کراچی میں بڑی تخریب کاری کا منصوبہ بنا رہے تھے، جن کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود سمیت دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 432348
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش