0
Monday 19 Jan 2015 09:05

مسلمان ہونے کے ناطے پوری امت مسلمہ ایک خاندان کی مانند ہے، حجۃ الاسلام آقائے حکیم الہی

مسلمان ہونے کے ناطے پوری امت مسلمہ ایک خاندان کی مانند ہے، حجۃ الاسلام آقائے حکیم الہی
اسلام ٹائمز۔ آقائے حجۃ الاسلام والمسلمین حکیم الہی، معاون امور بین الاقوامی و ارتباطات المصطفٰی انٹرنیشنل یونیورسٹی نے سیرت مصطفیٰ (ص) سیمینار میں مقالہ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکار دو عالم محسن انسانیت (ص) کی ذات مقدسہ ہمارے لئے مشعل راہ اور بہترین نمونہ ہے، ہمیں ان کی سیرت سے استفادہ کرتے ہوئے اپنی زندگیوں کو منور کرنا چاہیے، دیکھنا ہوگا کہ حضور اکرم کا دوسرے انسانوں کے ساتھ برتاو کیسا تھا، آپ (ص) کے حسن سلوک سے انسانیت کو درس لینا چاہیے، آج کی بٹی ہوئی انسانیت، اور رنگ اور نسل میں بکھرے ہوئے انسانوں کے لئے آقائے دو جہاں (ص) کی زندگی مشعل راہ ہے۔ آج ضرورت اس امر کی ہے تمام اختلافات کو بھلاتے ہوئے آپس میں اتفاق و اتحاد کے ساتھ زندگی بسر کی جائے، آج ہم مسلمانوں کے درمیان اتحاد کی بات کرتے ہیں، مسلمان ہونے کے ناطے پوری امت مسلمہ ایک خاندان کی مانند ہے، اسلام امن کا درس دیتا ہے، مسلمانوں کو آج امرباالمعروف و نہی عن المنکر کو ایک ادارہ کے طور پر متعارف کرانا ہو گا، حضور (ص) تو اپنی اہلیہ سے فرمایا کرتے تھے کہ یہودی پڑوسی کو بھی یاد رکھیں، آپ (ص) نے تو نجران کے عیسائیوں کو مسجد میں رہنے کی اجازت دی تھی۔ ہمیں آج انسانیت کی فلاح کے لئے اکٹھے ہونا چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 433535
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش