0
Wednesday 21 Jan 2015 16:43

سندھ اسمبلی میں تحریک انصاف کے چاروں ارکان کے استعفے منظور

سندھ اسمبلی میں تحریک انصاف کے چاروں ارکان کے استعفے منظور
اسلام ٹائمز۔ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے پاکستان تحریک انصاف کے 4 ارکان سندھ اسمبلی کے استعفے منظور کرکے الیکشن کمیشن کو بھجوا دیئے ہیں۔ سندھ اسمبلی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے آغا سراج درانی نے کہا کہ تحریک انصاف کے چاروں ارکان نے 5 ماہ قبل اپنی نشستوں سے استعفے دیئے تھے، اس دوران بہت کوشش کی کہ تحریک انصاف کے ساتھ معاملات حل ہو جائیں اور وہ ایوان میں دوبارہ آئیں، لیکن اب وہ سمجھتے ہیں کہ ان کے استعفوں کی منظوری کو مزید ٹالنا بہتر نہیں، اس لئے انہوں نے استعفے منظور کرکے الیکشن کمیشن کو بھجوا دیئے ہیں، تاکہ ان حلقوں میں دوبارہ انتخابات کرائے جا سکیں۔ واضح رہے کہ قومی اور پنجاب اسمبلی کی طرح تحریک انصاف کے چاروں ارکان ثمر علی خان، خرم شیر زمان، سید حفیظ الدین اور ڈاکٹر سیما ضیا نے سندھ اسمبلی سے بھی استعفے دے دیئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 434128
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش