0
Saturday 3 Jan 2015 22:01

ایاز صادق اپنا استعفی تیار رکھیں، شیریں مزاری

ایاز صادق اپنا استعفی تیار رکھیں، شیریں مزاری
اسلام ٹائمز۔ حلقہ این اے ایک سو بائیس کی ابتدائی جانچ پڑتال کے حوالے سے پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ حتمی رپورٹ سامنے آنے پر ایاز صادق کو مستعفی ہونا پڑے گا۔ پی ٹی آئی نے حلقہ این اے ایک سوبائیس کی جانچ پڑتال پر اپنا شدید ردِعمل ظاہر کیا ہے، پی ٹی آئی کی سیکرٹری اطلاعات شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ حکومت این اے ایک سو بائیس کے حوالے سے جھوٹا پروپگینڈا بند کرے، اب تک کئے جانے والے آڈٹ میں کثیر تعداد میں دھاندلی کے شواہد سامنے آئے ہیں۔ شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ تیس ہزار جعلی ووٹوں اور چودہ پندرہ فارمز کی بڑے پیمانے پر عدم موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایاز صادق اپنا استعفی تیار رکھیں کیوں کہ حتمی رپورٹ سامنے آنے پر انہیں مستعفی ہونا پڑے گا۔
خبر کا کوڈ : 430092
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش