0
Monday 2 Feb 2015 23:56

گلگت بلتستان ادھورے منصوبوں کا قبرستان بنا ہوا ہے، سکندر سلطان راجہ

گلگت بلتستان ادھورے منصوبوں کا قبرستان بنا ہوا ہے، سکندر سلطان راجہ
اسلام ٹائمز۔ چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن کو درکار بجٹ فراہم کرینگے۔ گلگت بلتستان میں بند ترقیاتی منصوبوں کو ہر صورت مکمل کیا جاے گا، پیسے لیکر کام نہ کرنے والے ٹھکیداروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی اور کام مکمل کرنے والے کنٹریکٹرز کو دو ہفتوں میں ادائیگی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان ادھورے منصوبوں کا قبرستان بنا ہوا تھا لیکن اب تمام اضلاع میں برسوں سے بند سکیموں پر کام شروع کیا جا رہا ہے۔ وفاقی حکومت سے ترقیاتی بجٹ کے چار ارب روپے ملنے والے ہیں جو منصوبوں پر خرچ کرینگے۔ ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان پاکستان کا حصہ ہے اور یہاں فوجی عدالتوں کا قیام وفاق کے فیصلے پر عمل میں لایا جاسکتا ہے۔ بجلی کے بحران کو کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور پاور کے نامکمل منصوبوں کو مرحلہ وار مکمل کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 436761
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش