0
Tuesday 10 Feb 2015 22:32

واشک میں فورسز کیساتھ جھڑپ، 15 مسلح حملہ آور مارے گئے

واشک میں فورسز کیساتھ جھڑپ، 15 مسلح حملہ آور مارے گئے
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے علاقے واشک میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک سیکیورٹی اہل کار جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے ،جوابی کارروائی میں 15 حملہ آور بھی مارے گئے۔ ایف سی کے ترجمان نے بتایا کہ واشک کی تحصیل بسیمہ کے علاقے کوری ویل میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ آپریشن کیا جارہا تھا، اس دوران مسلح افراد نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کردی۔ جس سے ایک سیکیورٹی اہلکار جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔ جوابی فائرنگ سے 15 مسلح افراد مارے گئے، جن کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بر آمد ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ : 439173
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش