0
Tuesday 31 Mar 2015 04:57

یمن کے مسئلہ پر پاکستان یا صلح کرائے یا جنگ سے باہر رہے، اکرم ذکی

یمن کے مسئلہ پر پاکستان یا صلح کرائے یا جنگ سے باہر رہے، اکرم ذکی
اسلام ٹائمز۔ سابق سیکرٹری جنرل وزارت خارجہ اور سابق سفیر پاکستان، سینیٹر (ر) اکرم ذکی نے کہا ہے کہ یمن کے معاملے پر پاکستان کو کوئی جلد بازی نہیں کرنی چاہیے اور فیصلہ نیشنل سکیورٹی کونسل میں مشاورت سے کرنا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج انتہائی کامیابی سے ضرب عضب آپریشن میں مصروف ہے۔ کراچی اور بلوچستان میں بھی کام کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ ہندوستان کے ساتھ سرحد پر بھی حالات کچھ بہتر نہیں ہیں، چنانچہ ایسے حالات میں فوج بھیجنے کا فیصلہ نہیں کرنا چاہیے۔ پاکستان کے آئین میں واضح طور پر درج ہے کہ پاکستان اسلامی ممالک کے درمیان امن اور تعلقات کے فروغ کے لیے کام کرے گا۔ سعودی عرب ہمارا دوست ملک ہے، مگر اس وقت سعودی عرب کی سلامتی کو خطرہ نہیں ہے۔ پاکستان کو ان حالات میں مصلحانہ کردار اداکرنا چاہیے۔ اگر پاکستان دونوں کے درمیان صلح نہیں کرا سکتا تو اسے چاہیے کہ جنگ سے باہر رہے۔
خبر کا کوڈ : 451059
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش